ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گھریلو ناچاقی پر شوہر کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

 گھریلو ناچاقی پر شوہر کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم نشتر کالونی پولیس کی بروقت کارروائی سے خاتون کی جان بچ گئی اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ نشتر کالونی کے حیدر چوک میں پیش آیا جہاں خاتون خدیجہ اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھیں۔خدیجہ اور شوہر اسلم کے درمیان گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا۔ملزم نے غصے میں آ کر چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
15 پر اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گھر کے قریب سے گرفتار کر لیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گھر کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اسلم کے قبضے سے آلۂ قتل (چاقو) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔