علی ساہی : جمعتہ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت صوبہ بھرکی سکیورٹی بڑھانےکی ہدایت جاری کر دی،اُنہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرےکی اصلاح،امن وانصاف کی فراہمی میں ممبرومحراب کااہم کردارہے،ڈی پی اوزسمیت سینئرپولیس افسران جمعہ المبارک کےموقع پرعلاقائی مساجدکا دورہ کریں، پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں،اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سینئرافسران مساجدکےذریعےشہریوں کےگھرکی دہلیزپرانکےمسائل سن کرحل کریں،شہریوں کوپولیس کی جانب سےدی جانیوالی خدمات وسہولیات سےآگاہ کیاجائے۔