ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری پریشان

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں ایک طرف گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تاجر برادری کا جینا محال کردیا۔ 

ٹاون شپ عمر چوک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تاجر برادری کو پریشان کرکے رکھ دیا ۔ دکانداروں کا کہنا ہے ایک تو سورج کا پارہ ہائی اور دوسرا لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا پارہ ہائی کیا ہوا ہے، کاروبار متاثر ہو کہ رہ گئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں دو دو گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گئی ہے۔ پنکھے بند یو پی ایس بند پڑے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ نے اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نا کی تو کاروبار متاثر ہو کہ رہ جائیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer