ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ نے عیدالاضحیٰ کیلئے انتظامات شروع کر دیئے

 محکمہ داخلہ نے عیدالاضحیٰ کیلئے انتظامات شروع کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے عیدالاضحیٰ کیلئے انتظامات شروع کر دیئے،ڈی سیز کو ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت، پارکوں میں بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جھولوں کی انسپکشن کا بھی حکم دیدیا۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کریں تاکہ شہری ایئرپورٹس کے اطراف میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ نہ پھینک سکیں، محکمہ داخلہ نے تمام ڈی سیز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بچوں کی پارکوں میں حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام جھولوں کی انسپکشن کی جائے۔

محکمہ داخلہ نے کہاہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والے جھولے ہی چلانے کی اجازت ہوگی، بصورت دیگر جھولے بند کر دیئے جائیں۔