حمزہ شہباز، عثمان بزدار، پرویز الٰہی سمیت اہم شخصیات کے اثاثے سامنے آگئے 

Asset details revealed
کیپشن: Asset Details
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز،عثمان بزدار،چودھری پرویز الٰہی سمیت اہم شخصیات کے اثاثے سامنے آگئے۔ 

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 41 کڑوڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک  ہیں،وزیراعلی پنجاب نے 13 کڑوڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے ،حمزہ شہباز کی 3  زرعی زمین کی مالیت 3 کڑوڑ 97 لاکھ ہے ،وزیراعلی پنجاب نے خود کو 9 کڑوڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ۔

حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک جبکہ  دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کڑوڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

سابق وزیراعلی عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،علیم خان ایک ارب 70  کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک،سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی 23 کڑوڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے،پرویز الہی نے 6کڑوڑ 78 کی غیر زرعی زمین ظاہر کی ،فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ،پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کڑوڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی،صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کڑوڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کڑوڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ،حنا پرویز بٹ نے 2 عدد گھر تحفے میں ملے ،حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی ،رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ۔

عظمی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں، ان کے پاس 70 تولہ سونا بھی ہے ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں  جبکہ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کڑوڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer