ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے

Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سکول چھوڑنے والے طلباء کی تعداد 30 ہزار سے تجاویز گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابوں اور اسٹیشنری کا سامان سستا نہ کیا گیا تو اگست تک مزید 1 ملین بچوں کے سکول چھوڑ جائیں گے۔ماہرین تعلیم نے کتابوں اور نوٹس بکس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تاجروں کو کاغذ پر سبسڈی فراہم کرے۔سستا کاغذ فراہم  کرنے کے ساتھ بچوں کو رعائیتی قیمت پر کتابیں اور نوٹ بکس مہیا کیجائیں۔

اسٹیشنری اور کتابوں پر سبسڈی نہ دی تو سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد 2 ملین سے تجاویز کرجائے گی ۔