ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کادوہرا معیار، عام صارفین اور سرکاری اداروں کے لیے مختلف پالیسی

لیسکو کادوہرا معیار، عام صارفین اور سرکاری اداروں کے لیے مختلف پالیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء) لیسکو کا اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی تنصیب میں دوہرا معیار سامنے آ گیا،صارفین کے لئے عام سٹیٹک میٹرز، جبکہ پنجاب حکومت کو سمارٹ میٹرز دینے کی منظوری دیدی گئی۔

 ذرائع کے مطابق لیسکو نے پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کے عام بجلی میٹرز کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے متعلقہ دفاتر کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں، مراسلوں میں سرکاری اداروں کے میٹرز کو جدید سمارٹ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے اے ایم آئی میٹرز کے اجرا کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 لیسکو  ناردرن، سینٹرل اور ایسٹرن سرکل سمیت اوکاڑہ، سدرن، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے علاقوں میں بھی سرکاری اداروں کے بجلی میٹرز کو جدید سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer