ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری

ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع  کے مطابق پولیس اہلکار ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن کا مذاق اڑانے لگے،ٹریفک پولیس کیجانب سے بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کو کینال روڈ پر روکا گیا،ٹریفک انسپکٹر نے جب شناختی کارڈ مانگا تو پولیس اہلکارموٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے،دونوں اہلکار شادمان تھانے میں تعینات ہیں۔

 ٹریفک وارڈن  کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارشعیب اوراسکےساتھی سےشناختی کارڈمانگاتوٹال مٹول کرنےلگے،پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکل کی پچھلی نمبر پلیٹ بھی ٹوٹی ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی افسران کی اجازت کے بعد کرینگے۔