ویب ڈیسک: جھنگ میں ماموں کے بیٹی کے رشتے سے انکار پربھانجے نے اپنی 18 سالہ کزن کو زہردے کر قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے کنزہ کو ملزم نے تھانہ سیٹلائٹ کی حدود سے بہانے سے اغوا کیا اور زیلی چیز کھلا کر مار ڈالا۔
ایڈیشنل ایس پی عابد ظفر کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسلام آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کی یہ طالبہ تھی، سمسٹر ختم ہونے کے بعد یہ واپس اپنے گھر آرہی تھی راستے میں اسے اغواء کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رشتہ مانگنے پہ لڑکی کے والدین نے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے میں نے طیش میں آکر لڑکی کو قتل کیا۔