ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ بائی پاس پر افسوسناک حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے  6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ٹھٹھہ بائی پاس پر افسوسناک حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے  6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اُسامہ ملک: ٹھٹھہ بائی پاس پر ایک افسوسناک حادثے میں سیاحتی بس کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ بس کینجھر جھیل کی جانب جا رہی تھی جب وہ توازن بگڑنے کے باعث کھائی میں جا گری۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو اور مقامی انتظامیہ نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری رکھا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔