بدبخت بیٹے نے انسپکٹر باپ کو اسکے سرکاری پستول سے ہی گولیاں ماردیں

بدبخت بیٹے نے انسپکٹر باپ کو اسکے سرکاری پستول سے ہی گولیاں ماردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مجھے ڈانٹا کیوں،  کورنگی کے علاقے میں بیٹے نے سرکاری پستول سے انسپکٹر باپ  کو گولیاں مار دیں، موقع پر دم توڑ گیا

 رپورٹ کے مطابق مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر ایک نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کے سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔درخشاں تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی کو کسی غلطی پر مارا پیٹا تھا۔ تاہم معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔ لیکن صبح سات بجے کامران عباسی نے اپنے باپ کو اسی کے سرکاری پستول سے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر چل بسا۔مقتول دیدار عباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا۔