پوسٹل بیلٹ پیپرز قیدیوں، ملازمین کو بھجوانے کا کام شروع

پوسٹل بیلٹ پیپرز قیدیوں، ملازمین کو بھجوانے کا کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:ریٹرننگ افسروں کی طرف سے قیدیوں اور دوسرے اضلاع میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اپنے حلقے میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز ان کی درخواستوں پر بھجوانے کا کام شروع کر دیا۔ بیلٹ پیپر بھجوانے کا کام کل تک مکمل ہو جائے گا۔

قیدیوں اورایسے سرکاری ملازمین جن کا ووٹ لاہورکے کسی حلقے میں ہے اوروہ اپنے حلقے میں پولنگ ڈے کوموجود نہیں ہوں گے۔ ان کی درخواستوں پرریٹرننگ افسران نے ٹی سی ایس کے ذریعے پوسٹل بیلٹ پیپربھجواناشروع کردئیے ہیں جو کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عاصمہ حامد کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ منظور

پوسٹل بیلٹ پیپر پچیس جولائی کو ریٹرننگ افسروں کو مل جائیں گے جن کو بعد میں گنتی میں شامل کرلیا جائے گا۔ ریٹرننگ افسر جمعہ کے روز سارا دن پولنگ سٹاف کی حاضری مکمل کرتے رہے۔