ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے بدستور بند رہے گی، ایئرپورٹ اتھارٹی

پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے بدستور بند رہے گی، ایئرپورٹ اتھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

 ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا۔ جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں پر ہو گا۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔