(مبشر حسین)کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سال رواں کی پہلی بڑی ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، فائرنگ سے راہگیر قتل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی کے قریب دوران ڈکیتی ڈاکوں کی فائرنگ سے فلٹر پلانٹ میں کام کرنے والا راہگیر 25 سال کا وقار احمد دم توڑ گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری کلفٹن میں نجی بینک سے رقم نکال کر گاڑی کی پیمنٹ ادا کرنے جیل چورنگی کار شوروم پہنچا تھا ، شہری نے گاڑی سے پیسے نکالے اور ڈاکو پیچھا کرتے ہوئے پہنچے اور لوٹ مار کی ۔ ڈاکو شہری سے62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔