شہر لاہور میں سائیکل چور سال 2023 کے دوران 506 سائیکلیں لے اڑے، مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے تاہم بیشتر مسروقہ سائیکلیں ان کے مالکوں کو واپس نہیں مل سکیں۔
سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 157 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کی 99 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔سائیکل چوری کے 84 مقدمات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن میں 79، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 70 مقدمات درج ہوئے۔سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال کے دوران سائیکل چوری کی 17 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ لاہور مین گزشتہ ایک سال کے دوران چوری ہونے والی سائیکلوں کی تعداد درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہے۔ بیشتر متاثرین تھانوں میں خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع ہی نہیں کراتے۔