قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے اہم اجلاس 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز پر غور کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے این اے 119 میں ان کی انتخابی مہم میں شریک راہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے۔وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کےے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے۔۔ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔