براڈ شیٹ معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ

براڈ شیٹ معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ کو گزشتہ 6 ماہ میں سول سروس اصلاحات کے ضمن میں لیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ کو پیپرا رولز میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی وباء کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرات و مینوفیچرنگ سیکٹر میں موثر فیصلہ سازی کی بدولت 2 کروڑ آبادی کی آمدنی بحال ہوئی، 95 فیصد افراد کا روزگار بحال ہوا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کورونا وبا کے پاکستان اور دوسرے ممالک کی معیشت پر پڑھنے والے منفی ا ثرات کا تقابلی جائزہ پیش کیا، اجلاس کے دوران کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی، مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے، منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں، امسال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer