ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

 مالاکنڈ ، لوئر دیر،  ہنگو،کوہاٹ،باجوڑ، سوات ، بونیر،شانگلہ،شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوابی اور دیر بالا, تخت بھائی،مہمند اور چارسدہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 73 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔