ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹالین ایمبیسیڈر لاہوری کھانوں کی دیوانی نکلیں

Lahori Food, Italian Ambassador to Pakistan, City42
کیپشن: اٹلی کی پاکستان میں متعین سفیر مسز میریلین آرمیلین کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اٹالین ایمبیسیڈرم سز میریلین آرمیلین  لاہوری کھانوں کی  دیوانی نکلیں۔

اسلام آباد میں متعین اٹلی کی سفیر میریلین آرمیلین آج لاہور آئیں۔ وہ گلبرگ آمد  میں واقع فوکو ریسٹورنٹ بھی گئیں اور لہوری کھانے سے لطف اندوز ہوئیں۔

اٹالین ایمبیسیڈر نے لہوری آؤٹ لیٹ کی  مہمان نوازی کو سراہا۔۔ انہوں نے لہوری کھانوں کی خاص طور سے تعریف کی ۔

اس وزٹ کے احوال سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اٹالین  سیفر  میریلین آرمیلین لاہوریوں کی مہمان نوازی سے خوب محظوظ ہوئیں۔

مسز میریلین آرمیلین نے اپنے میزبانوں کے کھانے کے ذوق کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ لاہوری مہمان نواز ہیں اور لاہوری کھانے قابل تعریف ہیں۔