بالاج ٹیپو پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)شادی کی تقریب میں امیر بالاج ٹیپو پر قاتلانہ حملے کا واقعہ،ملزم کی جانب سے بالاج ٹیپو پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے بالا ج ٹیپو پر فائرنگ کی جس سے ہال میں بھگدڑ مچ گئی،حملہ آور نے پستول کا برسٹ بالاج ٹیپو پر چلایا،فائرنگ کے وقت مہمان بالاج ٹیپو کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔

 یاد رہے کہ امیر بالاج کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ، واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی موقع پر ہی مارا گیا ۔بالاج ٹیپو نے حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی ، امیر بالاج کو 4 گولیاں لگیں جو جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے ۔