ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمش کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Health tips
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کشمش  آئرن،فائبر،پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے،جس کا روزانہ استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید  ہے۔

 روزانہ کشمش کھانے  سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، کشمش میں موجود فائبر آپ کے ہاضمے کو بہتر کرتے ہیں اور اِس کے ساتھ ہی زہریلے اور غیر ضروری مادوں کو آپ کے نظام ہاضمہ میں آنے سے روکتے ہیں۔

 کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک  حسین جلد کے لیے بہت ضروری ہیں، کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو جوان اور صحت مند رکھتے ہیں۔ یہ فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے ، دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں۔

 کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات دور رہنے میں مدد ملتی ہے اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی ہے اور یوں یہ جھریاں اور جھائیاں نہیں آنے دیتی۔