گھر سے باہر جانے سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر قتل کرڈالا

After refusing to leave the house, the wife stabbed her husband to death. Police arrested the accused and registered a case
کیپشن: Wife stabbed her husband to death
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گھر سے باہر جانے سے منع کرنے پر بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزمہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل،پولیس کے مطابق گھر سے باہر جانے سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا، چوہنگ کی رہائشی رضیہ نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو شدید زخمی کر دیا،علی شان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جانبرنہ ہو سکا،علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے ملزمہ رضیہ کو موقع سے گرفتار کر لیا،مقتول علی شان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer