نوین وقار نے نیا ڈرامہ سائن کرلیا

 نوین وقار نے نیا ڈرامہ سائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )نامور اداکارہ نوین وقارنے نیا ڈرامہ سائن کرلیا،اس ڈرامے میں وہ نہایت مختلف اور حیران کن کردار میں نظر آئیں گی، نوین وقار اپنے اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوین وقار کا کہنا تھا کہ ڈرامے  میں ماہ نور نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں، ڈرؤانی کہانی پر مبنیٰ اس ڈرامے میں کئی سالوں کا دور دکھایا جائے گا، ابھی میں اس حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی کیوں کہ یہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، ڈرامے کو شمعون عباسی نے ڈائریکٹ کیا ہے کاسٹ میں نوین وقار کے ساتھ ثمینہ احمد اور عدنان جعفر بھی موجود ہیں۔اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عید کے موقع پر  ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

نوین وقار کا یہ پہلا ڈرامہ  نہیں ہے، اس سے قبل وہ  متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، جن میں بے وفا ، ہمسفر ، الوداع، بے انتہا،کچھ نہ کہو، تجدید وفا، عینی کی آئے گی بارات، مول، ماہ تمام، میرا یقین اور دیگر شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer