ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمی فلو کی نئی قسم ؛ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے

موسمی فلو کی نئی قسم ؛ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں موسمی فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ  ہونے لگا۔زکام ، بخار اور گلے میں درد فلو کی نئی قسم کی علامات میں شامل ہیں ۔
ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے کلینکس پر روزانہ سینکڑوں موسمی فلو کے مریض آنے لگے ۔ محکمہ صحت و آبادی کی افسر شاہی کی سنگین غفلت ، فلو ویکسین نہ خریدی گئی ۔
رواں سال فلو ویکسین خریداری نہ ہونے سے ڈاکٹرز ، طبی عملہ کی ویکسینیشن نہ ہوسکی ۔بیمار اور بزرگ شہریوں کی بھی محکمہ صحت فلو ویکسینیشن نہ کر سکا۔

 محکمہ صحت نے موسمی فلو  کی نئی قسم کی تشخیص کیلئے کٹس بھی نہیں خریدیں ۔