سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے گھر کے باہر دھماکہ، دو پولیس اہلکار زخمی

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے گھر کے باہر دھماکہ، دو پولیس اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے گھر کے باہر  دو نامعلوم افراد  کریکر پھینک کرفرار ہوگئے۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ثاقب نثار کے گارڈن ٹاؤن کے گارڈن ٹاؤن بلاک ہاؤس نمبر 79 کے باہر  کریکر پھینکا، کریکر سے ہونے والے دھماکے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گھر پر موجود تھے۔ 

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب کا واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سابق چیف  جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ دھماکے میں پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔