پی آئی اے طیارے میں ٹیکنیکل خرابی، لاہور سے جدہ ، ابوظہبی جانیوالی 8پروازیں متاثر

پی آئی اے طیارے میں ٹیکنیکل خرابی، لاہور سے جدہ ، ابوظہبی جانیوالی 8پروازیں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین (پی آئی اے) کے طیارے میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث لاہور سے جدہ ، ابوظہبی اور کراچی جانے والی 8پروازیں متاثر ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق طیارے میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے لاہور سے جدہ کی دو پروازیں متاثر ہوئیں، پروازوں میں گھنٹوں تاخیر سے عمرہ زائرین لاہور ائیرپورٹ پر ہی پھنس کر رہ گئے۔ جدہ جانے والی پرواز  پی کے 959 پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار، جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ اس کے علاوہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ 
کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 304 آٹھ گھنٹے ، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 306 تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ مسافروں کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔