ڈولفن اہلکار کار کی زد میں؛ خاتون ڈرائیور کا کیا انجام ہوا؟

Dolphin squad officials injured
کیپشن: accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ڈولفن سکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے کار سوار خاتون کو حراست میں لے لیا ۔
 پولیس کے مطابق حادثہ کتاب چوک میں پیش آیا، جہاں کار سوار مریم نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط یوٹرن لیا۔ جس کی زد میں آکر ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 67 کے شاہ زیب اور طاہر گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈ کوارٹرز موقع پر پہنچ گئے، اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، جسے گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer