غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزبنانے والے مالکان کیلئے اہم خبر

Owners of Illegal Housing Societies identification
کیپشن: illegal housing societies
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکنجہ تیار، شہر کی 60 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان اور موضع جات کی نشاندہی کا فیصلہ، کمشنرلاہور نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور موضع جات کی نشاندہی کی مکمل تفصیلات کا ٹاسک متعلقہ ریونیو اسٹاف کو تفویض کردیاگیا۔

 کون کس ہاؤسنگ سوسائٹی اور لینڈ سب ڈویژن کا مالک ہے؟ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکنجہ تیار کرلیاگیا،شہر کی 60 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان اور موضع جات کی نشاندہی کا فیصلہ کرلیاگیا،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان کی نشاہدہی کرکےمقدمات درج کرائے جائیں گے۔

فیروزپور روڑ، کنال روڑ، کماہاں روڑ، بیدیاں روڑ اور برکی روڑ پر بنائی گئی 60 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کی تفصیلات کا ٹاسک ریونیو اسٹاف ہو تفویض کردیاگیا،مجوزہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز میں بنائی گئی تعمیرات کو مسمار جائے گا،ایل ڈی اے کی کمشنر لاہور کو ارسال کی گئی فہرست کے مطابق فیروزپور روڑ پر 34 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں.

برکی روڑ پر 11، بیدیاں روڑ پر 11، کماہاں روڑ پر 2 جبکہ کنال روڑ پر بنائی گئی ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کا سراغ لگایاجائے گا،فیروزپور روڑ پر القمر ہومز، انجنئیرزپارک، چغتائی گارڈنز، الفجر سٹی، اربن ہومز، البشیر ہومز، شاہین گارڈنز، مدینہ گارڈنز، برکت گارڈنز لینڈ سب ڈویژن، النور پارک، پرل گارڈنز، مریم پارک، بسرایا لینڈ سب ڈویژن، امان پارک، مالکن حویلی کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کی نشاندہی ہوگی۔

علاوہ ازیں لاہور ویو ہاؤسنگ اسکیم، وائٹ ہومز، الرحمان سٹی، پیراڈائز ہومز، کنال ویو، راج گارڈن، عطیہ گارڈن، صدیق طارق گارڈن، نصیب آباد، شہزاد ولاز، الجنت لینڈ سب ڈویژن، نیو گرین سٹی، میاں عزیز گارڈن، اسلام ہومز، الرحمت ہاؤسنگ اسکیم، پیراگون سٹی و امپیریل، عدن ولاز، ایل ایس ڈی ہاوسنگ اسکیم، رضا مائی ہومز کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کی نشاندہی ہوگی.

برکی روڑ کی گرین فارمز، کیولری گرین فارمز، راجہ جاوید ہاؤسنگ اسکیم، کنگز وڈ ہاؤسنگ اسکیم، چودھری فارمز، نیو برکا ویلج و چودھری ہومز، برکی فارمز، سرین فارمز، برکا ویلج، گالفر لین ون، نیو ڈیرا ویلج کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا،بیدیاں روڑ کی ٹھیٹرگارڈنز اینڈ ہومز، لاہور گرینز فارم ہاؤسنگ اسکیم، بیدیاں گیٹڈ فارم ہاؤسنگ اسکیم، ایلیٹ ولاز، الیاس پارک، بیدیاں ماڈرن ویلج، آرچ فارمز، سیسٹاٹاؤن، سپرنگ میڈوز، آئی وی وائے فارمز و کمبوہ فارمز، کنال ویو فارمز، ہجویری ہومز کے مالکان کی تفصیلات کا ٹاسک ریونیو اسٹاف کو دیاگیا۔

کماہاں روڑ پر پاک ایونیو ہاؤسنگ اسکیم، گیریژن ہومز، ہاؤسنگ اسکیم کماہاں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست میں شامل ہیں کنال روڑ کی یجویری گارڈن غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں شامل ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer