کوٹ لکھپت،جواں سالہ لڑکی پر بجلی کی تاریں گر گئیں

Kotlakhpat
کیپشن: Electric wires file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)کوٹ لکھپت میں بجلی کی تاریں گرنے سے 15 سالہ لڑکی بری طرح جھلس گئی  جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقت عثمانیہ کالونی میں 15 سالہ آمنہ گھر کی چھت پر موجود تھی کہ اسی دوران بجلی کی تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث آمنہ بری طرح جھلس گئی۔ریسکیو  اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر آمنہ کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو کے مطابق 15 سالہ آمنہ کا جسم 80 فیصد جھلس چکا ہے،آمنہ کے اہلخانہ خے مطابق گھر سے کچھ فاصلے پر کوئی پتنگ بازی کر رہا تھا جس کی ڈور بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث تاریں گریں ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ایسے افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن خطرناک انداز میں لٹکتی بجلی کی تاروں کے مسئلے کی جانب توجہ نہیں دی جاتی۔چند روز قبل ہی لاہور کے علاقے میں ہی ٹرانسفارمر خاتون پر گرنے سے اس کی موت واقع ہو گئی  تھی۔