چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ

چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی کی جانب سے علمِ امراضِ خون کے موضوع پر پتھالوجِسٹس کے لیے دو روزہ آگاہی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جیل روڈ پر ہونیوالی ورکشاپ کا انعقاد رائل کالج آف پتھالوجِسٹس لندن کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں کنسلٹنٹ ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر وسیم ناگی برطانیہ ، پروفیسر نعمان اے ملک، ڈاکٹر عائشہ عمران سمیت دیگر مقررین نے علمِ امراضِ خون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

سربراہ چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد امراضِ خون کی تشخیص کے دوران ماہرین کو پیش آنے والے مختلف کلینیکل مسائل پر بات کرنا ہے۔ ڈاکٹر عمر چغتائی نے کہا کہ ہیماٹالوجی میڈیسن کی ایک برانچ ہے جو امراضِ خون کے مطالعے اور علاج سے متعلق ہے۔  

Shazia Bashir

Content Writer