ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیزمیٹرز خریدے گا

لیسکو اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیزمیٹرز خریدے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیزمیٹرز خریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
 اس سلسلے میں کمپنی نے 3 لاکھ 45 ہزار سنگل فیز سمارٹ میٹر خریدنے کا عمل شروع کر دیا،سمارٹ میٹرز کی خریداری پر لیسکو کو 3سے 4ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت عام سنگل فیز میٹر سے دو گنا ہو گی، اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائیگا۔
مینوفیکچررز کی جانب سے کاغذات جمع ہونے پر سمارٹ میٹر کی قیمت کا تعین ہو گا،قیمت کا تعین ہونے کے بعد لیسکو ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔
لیسکو بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹرز خریدے گی۔
قبل ازیں لیسکو نے تھری فیز ،ایل ٹی ٹی او یو سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع کر رکھی ہے۔