ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور: تاریخی مسجد میں فوٹو شوٹ، ماڈل مشکل میں پھنس گئی

  لاہور: تاریخی مسجد میں فوٹو شوٹ، ماڈل مشکل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ کرنے پر پولیس نے ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا .

 مسجد وزیر خان میں ماڈل عزبیہ خان کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

صارفین نے مطالبہ کیا کہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور لباس کو خاطر میں لائے بغیر وزیر خان مسجد میں داخل ہونے پر ماڈل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد اب اکبری گیٹ پولیس نے  ماڈل گرل اور فوٹو گرافر کے خلاف والڈ سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹو گرافرزین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دونوں نے بغیر اجازت صبح سویرے چھپ کو ویڈیو شوٹ کی۔