(وقاص احمد)فیکٹری ایریا کے علاقے میں فلپائنی خواتین سے زیادتی کا معاملہ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان خان نے کہا ہے کہ ملزم ایک مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جبکہ دوسرے میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان خان نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے ملزم کے خلاف دو فلپائنی خواتین سے زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔ملزم عبدالرحمن ایک مقدمے میں عبوری ضمانت جبکہ دوسرے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔
منصور امان خان کا کہنا تھا کے ملزم کیطرف سے مدعیہ خواتین کو ڈرانے دھمکانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور انویسٹی گیشن اور جینڈر سیل قانون کے مطابق دونوں مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔اگر مدعیہ خواتین نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
کپٹن ریٹائرڈ منصور امان خان کے مطابق فلپائنی خاتون میلانی سوگیٹن کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقع 19 اکتوبر 2021 کو پیش آیا ۔گڈول مین پاور ایجنسی کے مالک عبدالرحمن نے اپنے دفتر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی ۔خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست 3 اگست 2021 کو تھانہ فیکٹری ایریا میں جعمع کروائی۔ایس۔ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ اس سے قبل درج ہے۔ دوسرا مقدمہ ایرلینڈا کی مدعیت میں 9، سات 21 کو درج ہوا تھا۔