( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں انیس افسران سمیت ستر سے زائد ملازمین کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف انجینئر میٹریل کنٹرول عمران احمد خان کو چیف انجینئر پراجیکٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف انجینئر ٹرانسمیشن واہ مبشر حبیب چیف انجینئر کوالٹی انشورنس ہیڈ آفس لاہور، چیف انجینئر کوالٹی انشورنس ہیڈ آفس شعیب الرحمٰن کو چیف انجینئر ٹرانسمیشن واہ اور چیف انجینئر پراجیکٹس ساجد رضا سید کو چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح راجہ مستنصر محمود کو ڈپٹی چیف انجینیر ٹرانسمیشن ایس ایم ایس ٹو سیکشن لاہور سے فیصل آباد ہیڈ آفس، ڈپٹی چیف انجینئر ایچ ایس ای محمد وقاص اعجاز خان کو ڈپٹی چیف انجینئر ٹرانسمیشن سیکشن لاہور سے فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔