سموگ کا خطرہ، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو وارننگ جاری

سموگ کا خطرہ، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں سموگ کا خطرہ برقرار، محکمہ ماحولیات نے سردیوں میں سموگ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے تیس ستمبر کے بعد پرانی ٹیکنالوجی اور دھواں چھوڑنے والے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام پروڈکشن یونٹس کو وارننگ لیٹرجاری کرکے اکتوبر سے دسمبر تک بھٹے بند رکھے جائیں گے۔

صرف نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹے ہی پروڈکشن کرسکیں گے، جدید آلات کے بغیر کام کرنے والی سٹیل ملز اور دیگر فیکٹریاں بھی کام نہیں کرسکیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer