وقاص احمد: گجر پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی بیوٹی پارلر میں کام سیکھنے کے لیے گھر سے باہر جاتی تھی، اسی دوران ملزم اسد نے اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کی۔
ذرائع کے مطا بق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چائنہ سکیم سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔