پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آج 21 اپریل کےضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔