خوبرو بھارتی اداکارہ اور اہلخانہ کورونا میں مبتلا

indian actress
کیپشن: indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ، ان کے شوہر اور دو بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ سمیرا ریڈی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پہلے 6 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی میں کورونا کی علامات تھیں جس پر ٹیسٹ کرایا تو مثبت  آیا تھا تاہم اب وہ بھی وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج جاری ہے جبکہ وٹامنز بھی لے رہے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے بچوں کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد میں بیماری کی تشخیص ہورہی ہے۔
 واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے دو روز قبل چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کورونا کیسز اور 1500 نئی اموات رپورٹ ہوئی تھیں جو رواں برس اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔
معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں، بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیے۔