ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی حریف کےساتھ پاکستان کے ڈو آر ڈائی میچ کی تاریخ، مقام اور وقت کا اعلان

Asia Cup 2025 Points Table, City42, Pakistan vs India, Dubai stadium , Super Four round, Pakistan vs India , Salman Agha

سٹی42: ایشیا کپ  ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف کے ساتھ پاکستان کے ڈو آر ڈائی میچ کی تاریخ، مقام اور وقت کا اعلان ہو گیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اپنے ہٹ دھرم حریف کے ساتھ اتوار کو میچ کرے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے گرین شرٹس نے میچ کو کھیل کی حیثیت سے کھیلا، لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے، گرین شرٹس سیک ہینڈ تنازعہ، میچ ریفری کے سازشی سلوک اور  پڑوسی ملک کے میڈیا میں ہندوتوا کے پجاریوں کی مسلسل ہرزہ سرائی کو لے کر رنجیدہ ہیں، اس مرتبہ وہ میچ کو میچ سے بڑھ کر کچھ  اور سمجھ رہے ہیں اور بدلہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلہ "سپر 4" کے لئے چار  ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔

سپر فور مرحلہ کا شیدول پہلے سے طے ہے۔ شیڈول کے مطابق گرین شرٹس پرسوں اتوار کے روز  21 ستمبر کو  مغرور حریف کے غرور پا بندار پاش پاش کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ 
 ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں  افغانستان کی شکست کے بعد  ایونٹ میں سپر 4 ٹیموں کا انتخاب  مکمل ہوگیا۔

جمعرات کو ایشیا کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا اور افغانستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا ساتھ ہی بنگلا دیش کی ٹیم بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

سری لنکا کی کامیابی کے ساتھ ایشیا کپ میں سپر 4 کی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔

گروپ اے سے بھارت اور  پاکستان جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں نے  سپر 4  مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

ایونٹ میں آج پہلے مرحلے کا آخری میچ بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد کل سے سپر 4 مرحلے کے میچز شروع ہوجائیں گے۔

سپر 4 میں کونسی ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی؟ 

ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے کا شیڈول سامنے آگیا ہے،  اس مرحلے میں 6  اہم میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 ستمبر کو ہوگا۔

سپر 4 مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو دبئی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 21 ستمبر  بروز اتوار کو دبئی ہی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

اس کے بعد 23 ستمبر کو ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا۔ 24 ستمبر کو دبئی میں بنگلا دیش اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔

 فوٹو: کرک انفو
25 ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ  26 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور سری لنکا میدان میں اتریں گے۔

سپر 4 مرحلے کے بعد ٹاپ کی 2 ٹیموں کے درمیان فائنل28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔