ویب ڈیسک : فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہاوس کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے، اسی دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھنٹے سے تینوں مزدوروں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں، جس کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔
دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی کنکشن بنانے کی کوشش کی گئی جس کے لیے پرائیوٹ طور پر مزدوروں سے کام لیا جارہا تھا۔