بارش , والٹن بھی پانی میں ڈوب گیا ،گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند

بارش , والٹن بھی پانی میں ڈوب گیا ،گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ما ئدہ وحید :صبح سے مسلسل بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا،موسلا دھار بارش کے باعث والٹن بھی پانی میں ڈوب گیا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بندہوگئیں۔
تفصیلات کے مطا بق صبح سے مسلسل بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا، موسلا دھار بارش کے باعث والٹن روڈبھی پانی میں ڈوب گیا ،جبکہ مسلسل بارش سے والٹن کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش نہ رُکنے کے باعث پانی کی سطح بلندہوگئیں، جس کے باعث گاڑیاں اورموٹربائیکس بند ہوگئیں ،والٹن روڈ پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔