شاہد سپرا:شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا،کمپنی کے 80 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ کےباعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بعض علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے،بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامناہو رہا ہے۔
مسلسل بارش سے لائن سٹاف کو بحالی کا کام کرنے میں مشکلات کا سامناہو رہا ہے۔