شہر میں گزشتہ  24گھنٹوں میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟  

 accidents
کیپشن: 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور میں ٹریفک حادثات ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 ٹریفک حادثات میں 279 افراد زخمی، 123 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
  ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 289 ٹریفک حادثات پر امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں،حادثات میں مجموعی طور پر 279 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 123 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، 156 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔