بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار

 بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  برکی کے علاقے میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاگیا۔بچے کے گھر بتانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کوفوری گرفتار کر لیا گیا۔
 
پولیس کا کہنا تھا کہ مدرسے پڑھنے کے لیے جانے والے بچے کے ساتھ ملزم عبدالرحمن نے بدفعلی کی تھی، بچے کے گھر بتانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کوفوری گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری  کے لئے ایس ایچ او سجاد بٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزم کو گرفتار کیا۔  ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کےساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی۔

دوسری جانب   گجر پورہ گینگ ریپ وقوعہ کے بعد ایک اور واقعہ گلبرگ غالب مارکیٹ کی حدود میں پیش آیا،  جہاں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کی،  شاہدرہ کی رہائشی انم نامی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کی کوشش کی گئی۔

نجی کمپنی کا جنرل منیجرعبدالسلام نامی شخص نے اپنی ملازمہ کو اجتماعی زیادتی کرنے کی کوشش گلبرگ کے نجی ہوٹل میں کی،  ذرائع کے مطابق لڑکی نے سیاہ رنگ کا برقعہ پہنا ہوا تھا  جس کو غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer