ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسان کو برداشت اور شائستگی سے کام لینا چاہیے؛ سلمان خان

انسان کو برداشت اور شائستگی سے کام لینا چاہیے؛ سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ایسی باتوں کے الزامات بھی لگتے ہیں جو کی ہی نہیں, آج بھی ان باتوں کی قیمت ادا کر رہا ہوں جو 30 یا 40 سال پہلے کہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بگ باس شو کے دوران کہا کہ انسان کو برداشت اور شائستگی سے کام لینا چاہیے۔ لوگوں کے لیے اگر آپ اچھا بھی کریں تو وہ دکھاوا سمجھتے ہیں۔ اور اکثر زندگی بھر پرانی باتوں کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ خود کو خدا سمجھے اور دوسروں پر فیصلہ سنائے۔

سلمان خان نے کہا کہ روزی روٹی اوپر والے نے دیا ہے اور آپ کو ان سے پلیٹ چھیننے کا حق کسی نے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایسی باتوں کے بھی الزام لگتے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں۔ میں آج بھی ان باتوں کی قیمت چکا رہا ہوں تو میں نے 30 یا 40 سال پہلے کہی تھیں۔