ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کی بحالی کیلئے 15 ارب سے ری بلڈ غزہ پروگرام کا آغاز کردیا ؛ ڈاکٹر حفیظ الرحمن

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کی بحالی کیلئے 15 ارب سے ری بلڈ غزہ پروگرام کا آغاز کردیا ؛ ڈاکٹر حفیظ الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الخدمت فاؤنڈیشن  نے غزہ کی بحالی کیلئے 15 ارب سے ری بلڈ غزہ پروگرام کا آغاز کردیا ۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے  ری بلڈ غزہ منصوبے پر میڈیا کو بریفنگ دی ۔ سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری کی جانب سے بھی میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت ابتک متاثرین کیلئے 8 ارب 10 کروڑ خرچ کرچکی ، پاکستان سے 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس غزہ روانہ کی گئیں۔6ہزار خاندانوں کیلئے فوڈ پیکجز، 100 ٹن امدادی سامان غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا قاہرہ سے 100 ٹن چاول ،100 ٹن قربانی کا گوشت ریڈی ٹو ایٹ پیکٹس میں غزہ روانہ کرینگے۔پاکستانی عوام کا تعاون اور رضاکار ہمارا حوصلہ ہیں۔