ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 جبکہ گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج

رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 جبکہ گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی تھم نہ سکے۔رواں سال مختلف تھانوں میں زیادتی کے 481، اجتماعی زیادتی کے 31 مقدمات درج ہوئے ۔
زیادتی کی وارداتوں میں صدر  اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 118، 118 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن زیادتی کی 106 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن زیادتی کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سول لائنز ڈویژن میں 47، سٹی ڈویژن میں زیادتی کے 42 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔اجتماعی زیادتی کی 7 وارداتوں کے ساتھ کینٹ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا،اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات درج کئے گئے۔
سول لائنز ڈویژن میں 3، سٹی ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔