طلحہ اشرف/ ثمرہ فاطمہ: سموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑنے لگے، سموگ کے باعث شہری بخار،نزلہ ،زکام ،سانس کی تکلیف میں مبتلا، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا سموگ تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ہسپتالوں میں آنکھ ،گلے ،پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، زیادہ تر مریضوں کو سر درد ، آنکھوں میں خارش ، سانس میں دشواری کی شکایات ہیں۔
ڈاکٹر مسلم شمعون کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہننے کی عادت بنائیں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری رات کے وقت پارکوں میں نہ جائیں ،احتیاطی تدابیر اپنائیں، کمیونٹی کی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی پھیلائی جائے ۔
دوسری جانب ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ سموگ قدرتی آفت نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے، سموگ تدارک کیلئے سب کو مل کر اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا، سموگ تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ماہرین کے مطابق سموگ کے اثرات انسانی زندگی پر نمایاں ہونے لگے، جلد کی بیماریاں، پھیپڑوں ،آنکھوں میں موتیا کے اثرات بھی بڑھ گئے۔