(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
فجر شیخ نے ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر دونوں میں اداکاری کی ہے، اداکارہ نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے کچھ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب میں گھر والوں کے علاوہ دوستوں نے بھی شرکت کی۔
فجر نے شادی کے موقع پر خوبصورت میرون رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔
اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔