ملاوٹ شدہ مرچیں بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل

ملاوٹ شدہ مرچیں بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امداد بزدار: سکھر کے علاقے گولیمار میں حساس اداروں، روینیو، فوڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لال مرچ اور دیگر مصالح جات بنانے والی تینوں فیکٹریوں کو سیل کرکے ملاوٹ کا سامان برآمد کرلیا۔ 

 کارروائی کے دوران بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے بعد تینوں فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔

 یاد رہے کہ سکھر، مذکورہ فیکٹریوں کوچند روز قبل بھی کارروائی کے دوران سیل کیا گیا تھا۔